اٹک: پولیس نے پانچ لاکھ کی چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

اٹک (شاہد محمود)
اٹک پولیس عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دن دیہاڑے پانچ لاکھ سے زائد رقم چوری کرنے والے ملزم بلال ولد پرویز ساکن پنڈی گھیب کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے دورانِ تفتیش چوری شدہ رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس واقعہ میں کسی اور شریک جرم کا سراغ لگایا جا سکے۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی اس بروقت کارروائی کو سراہا ہے۔
اٹک پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔