اپر چترال: جوڈیشری کے زیر اہتمام ہفتہ صفائی مہم کا آغاز
اپر چترال (رپورٹر: افسر خان، روزنامہ خوبیاں) آج مورخہ 28 اپریل 2025 بروز پیر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال نویدالرحمٰن نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کورٹس اپر چترال (بمقام بونی) میں ہفتہ صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ محمد شعیب خان، سول جج محمد زیشان الدین، اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اپر چترال کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ اس مہم میں ٹی ایم اے اپر مستوج کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا اور عدالتی احاطے کی عملی صفائی کی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نویدالرحمٰن نے اس موقع پر صفائی کے مستقل اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتوں کے احاطے میں روزانہ صفائی یقینی بنائی جائے گی اور عدالتی ملازمین اپنے دفاتر اور اردگرد کے علاقوں کو صاف رکھیں گے۔
یہ صفائی مہم نہ صرف ماحولیاتی بہتری کے لیے اہم قدم ہے بلکہ عدالتی نظام کی وقار اور پیشہ ورانہ ماحول کو مزید بہتر بنائے گی۔
مزید پڑھیں: چترال کی تازہ ترین خبریں | پاکستان میں عدالتی صفائی مہمات