ضلع جہلم کا عالمی اعزاز: افتخار احمد کا دوحہ قطر میں نیا قدموں کا ریکارڈ

جہلم کا اعزاز: افتخار احمد نے دوحہ قطر میں قدموں کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

سروبہ، للہ ٹاؤن — نمائندہ خوبیاں سروبہ، للہ ٹاؤن کے نواحی گاؤں کے نوجوان افتخار احمد نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ دوحہ، قطر میں منعقدہ ایک خصوصی ایونٹ میں افتخار احمد نے 24 گھنٹوں میں 108,913 قدم چل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

افتخار احمد نے بھارتی ایتھلیٹ ہری شنکر یادیو کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا، جس نے 24 گھنٹوں میں 1148 قدم اٹھائے تھے۔ افتخار احمد کی یہ شاندار کارکردگی مکمل طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم کی نگرانی میں ہوئی، جس میں تمام معیارات کی مکمل پاسداری کی گئی۔

اس کامیابی کے پیچھے افتخار احمد کی کئی ماہ پر محیط انتھک محنت شامل ہے۔ جسمانی فٹنس، برداشت اور نظم و ضبط پر خصوصی تربیت نے ان کی کامیابی کی بنیاد رکھی۔ ان کی محنت اور لگن نے نہ صرف سروبہ اور ضلع جہلم کا نام روشن کیا بلکہ پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

مزید پڑھیں: جہلم کی مزید خبریں | پاکستانی عالمی ریکارڈ ہولڈرز

Post a Comment

Previous Post Next Post