کلر سیداں شہر میں فٹ پاتھوں پر ناجائز تجاوزات، انتظامیہ خاموش تماشائی

کلر سیداں شہر میں فٹ پاتھوں پر ناجائز تجاوزات، انتظامیہ خاموش تماشائی

کلر گوجرخان (رپورٹر روزنامہ خوبیاں: راجہ جہانزیب) کلر سیداں شہر کی فٹ پاتھیں اس وقت مکمل طور پر رہڑیوں کے قبضے میں ہیں۔ پیدل چلنے والوں کے لیے گزرنا عذاب بن چکا ہے اور انتظامیہ ستو پی کر سو رہی ہے۔ ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جہاں جس کا دل کرتا ہے، وہاں اپنی رہڑی لگا لیتا ہے۔ فٹ پاتھوں پر دکانداروں اور رہڑی بانوں کا مکمل قبضہ ہے، جس کی وجہ سے خواتین، بچے اور بزرگ سڑک پر چلنے پر مجبور ہیں۔

شہری حلقوں نے انتظامیہ اور ٹی ایم اے کلر سیداں سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے تاکہ پیدل چلنے والوں کے لیے فٹ پاتھیں بحال کی جا سکیں۔

مزید خبریں پڑھیں: کلر سیداں کی مزید خبریں | پاکستان میں تجاوزات کے خلاف اقدامات (ڈان)

Post a Comment

Previous Post Next Post