یہ فیصلہ موجودہ عالمی حالات اور فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

میرپور ضلع کچہری میں اسرائیلی مصنوعات پر مکمل پابندی عائد

میرپور ضلع کچہری میں اسرائیلی مصنوعات پر مکمل پابندی عائد

میرپور (نمائندہ خوبیاں) — ایک قابلِ تحسین اور اصولی قدم کے طور پر ضلع کچہری میرپور میں اسرائیلی مصنوعات کے استعمال اور فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ موجودہ عالمی حالات اور فلسطینی عوام پر جاری مظالم کے تناظر میں کیا گیا، جس کا مقصد مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار اور غاصب اسرائیلی ریاست کو معاشی دباؤ میں لانا ہے۔

فیصلے پر فوری عملدرآمد

ضلعی عدالت کے حکام نے عدالت کے احاطے میں موجود تمام دکانوں اور کینٹینز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی مصنوعات ہٹا دیں اور ان کی فروخت سے اجتناب کریں۔

اس فیصلے پر ضلعی انتظامیہ اور عدالتی عملے نے بھی عملدرآمد شروع کر دیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاستی ادارے بھی عالمی انسانی حقوق کی پامالیوں پر خاموش تماشائی بننے کو تیار نہیں۔

عوامی سطح پر پذیرائی

شہری حلقوں نے اس اقدام کو بے حد سراہا ہے اور دیگر اداروں، بازاروں، مارکیٹس اور تعلیمی اداروں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post