سیت پور پولیس کی بڑی کارروائی: 2200 گرام بھنگ برآمد، منشیات فروش گرفتار
رپورٹ: بابر علی گوپانگ
مقام: علی پور
تھانہ سیت پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنے کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سیت پور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک خطرناک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 2200 گرام بھنگ برآمد کی گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او راؤ شہروز کا کہنا تھا کہ پولیس منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس سماجی برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
پولیس کی جانب سے اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت سے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔