چوہدری سفیان افضل کو پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے کی دھمکیوں کی مذمت

چوہدری سفیان افضل کو پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے کی دھمکیوں کی مذمت

میاں چنوں سے خبر: سٹی رپورٹر عظمت اللہ غوری کے مطابق #پاکستان_میڈیا_کونسل_میاں_چنوں اور #نیشنل_پریس_کلب_میاں_چنوں کی جانب سے چوہدری سفیان افضل کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

کرپشن، بدعنوانی اور دفتر میں سائلین کی تذلیل کی نشاندہی کرنے پر چوہدری سفیان افضل کو پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ تاہم ان تمام ہتھکنڈوں کے باوجود صحافی برادری نے چوہدری سفیان افضل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا نمائندگان نے واضح کیا کہ چوہدری سفیان افضل ایک بہت اچھے اور ایماندار انسان ہیں، اور ہم ہر لحاظ سے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافت پر دباؤ ڈالنے اور سچ کو چھپانے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ ہم انشاءاللہ ہر محاذ پر اپنے صحافی بھائی کے ساتھ ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post