گلیانہ روڈ گوجرخان میں موٹر سائیکلوں کا خوفناک تصادم، 3 افراد شدید زخمی
گوجرخان (بیوروچیف روزنامہ خوبیاں: ڈاکٹر عبدالشکور لدھوی) گوجرخان کے علاقے گلیانہ روڈ پر دلمی دربار کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں موٹر سائیکل سوار مخالف سمت سے آ رہے تھے اور تیز رفتاری کے باعث ایک دوسرے سے جا ٹکرائے۔ زخمیوں کی شناخت ثاقب، ابراہیم اور متین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شدید زخمی نوجوان ثاقب کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔ حادثہ دیکھ کر مقامی افراد بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہو گئے۔
حادثے سے متعلق مزید معلومات حاصل کریں: گوجرخان کی مزید خبریں | پاکستان روڈ سیفٹی ادارہ