چترال اے نے جشن قاقلشٹ 2025 پولو ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
اپر چترال بونی پولو گراونڈ میں جاری جشن قاقلشٹ پولو مقابلے اختتام پذیر ہوئے۔ پولو کا فائنل چترال اے اور ہیڈکواٹر بونی کے درمیان کھیلا گیا، جس میں چترال اے نے صفر کے مقابلے میں آٹھ گولوں سے کامیابی حاصل کرکے جشن قاقلشٹ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل کے مہمان خصوصی سی ای او ناٹ نسٹ طارق حسن تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ چترال اے کے کھلاڑی اضغر حسین کو مین آف دی میچ اور الیاس احمد کو مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

دیگر مقابلے اور انعامات
فائنل کے بعد بونی سنیر اور تورکھو سنیر ٹیموں کے درمیان ایک شو میچ بھی کھیلا گیا جس میں بونی سنیر ٹیم نے تین کے مقابلے میں سات گول سے تورکھو سنیر ٹیم کو شکست دی۔
اس کے علاوہ روایتی بندوق سیاح کمان سے نشانہ بازی (موگہ) کا مقابلہ حسین زرین چارویلو تورکھو نے جیتا، جبکہ ویشو کا مقابلہ حسین احمد استارو نے جیتا۔
اس طرح بوڈی دیک کو تورکھو اور رسہ کشی صفدر چرون اور اسپیشل پرسن دوڑ کو اسپیشل پرسن نوروز یارخون نے جیتا۔
پولو ٹورنامنٹ کی تاریخ اور اہمیت مقامی کھیلوں کے بارے میں مزید جانیں