بدین: پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی چھ کینالز کے خلاف احتجاجی ریلی

بدین (رپورٹ: محمد ایوب شیخ) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی جانب سے دریائے سندھ سے کارپوریٹ فارمنگ کے لیے چھ کینال نکالنے کے خلاف شاہنواز چوک سے نیشنل پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی کی قیادت اکبر جھيجو، ارباب رسول بخش دل، گل شیر داتا، نثار گاکڙو، شاہنواز گاکڙو، روشن سومرو، ایاز ملاح، مامون انصاری، مصطفی گاڏاھي و دیگر نے کی۔
رہنماؤں نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اس منصوبے کی سازش میں شریک ہے اور صرف دکھاوے کے احتجاج کروا رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اگر چاہے تو ایک ایگزیکٹو آرڈر سے منصوبہ روک سکتا ہے مگر ایسا نہیں کر رہا۔
انہوں نے واضح کیا کہ سندھ کے عوام اپنے دریائے سندھ کو بچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے اور جونیئر ذوالفقار کی قیادت میں خون کے آخری قطرے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔
رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کو پانی سے محروم کرنا آئین کے خلاف ہے، اور اگر تمام صوبوں کو برابر حقوق حاصل ہیں تو سندھ کے ساتھ زیادتی کیوں؟ یہ منصوبہ ظلم ہے اور ہم اسے ناکام بنانے کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں گے۔
احتجاج کے دوران منصوبے کے حامیوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی اور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے وسائل اور زمین کا دفاع کریں۔