گوجر خان میں بغیر ہیلمٹ اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائی

گوجر خان میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی
گوجر خان میں بغیر ہیلمٹ اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائی

گوجر خان: بغیر ہیلمٹ و لائسنس موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ٹریفک پولیس کی مؤثر کارروائی

گوجر خان میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی

گوجرخان (بیوروچیف روزنامہ خوبیاں عبدالشکورلدھوی)

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی زیرنگرانی گوجر خان سرکل میں بغیر ہیلمٹ اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران متعدد چالان کیے گئے جبکہ شہریوں کو موقع پر ہی روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے شعور بیداری کے لیے معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ قوانین کی پاسداری ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی جاری رہے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post