خوشاب: فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے قومی امن کمیٹی کی احتجاجی ریلی

خوشاب میں فلسطینیوں کے حق میں قومی امن کمیٹی کی احتجاجی ریلی
خوشاب: فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے قومی امن کمیٹی کی احتجاجی ریلی

خوشاب: قومی امن کمیٹی کی غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی

خوشاب میں فلسطینیوں کے حق میں قومی امن کمیٹی کی احتجاجی ریلی

خوشاب (رپورٹر رانا عمیر نور – روزنامہ خوبیاں)

قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق پاکستان، ضلع خوشاب کے زیراہتمام غزہ میں اسرائیلی جارحیت، ظلم و بربریت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی جوہرآباد میں نکالی گئی۔

ریلی میں صدر قومی امن کمیٹی پنجاب محترمہ شازیہ پروین، ڈویژنل چیئرمین صاحبزادہ امتیاز علی چٹان، ضلعی چیئرمین ملک الفت عباس گورائیہ سمیت مختلف تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی مظالم کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے۔

مقررین نے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے اور عالمی برادری کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ عالمی طاقتیں مظلوموں کا ساتھ دیں اور اسرائیلی بربریت کو روکا جائے۔

ریلی کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا کہ پاکستانی قوم ہر سطح پر فلسطینی عوام کے ساتھ ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post