تولی پیر روڈ پر حفاظتی دیواروں کی عدم تعمیر، حادثات کا خدشہ بڑھ گیا

تولی پیر روڈ پر حفاظتی دیواروں کی عدم موجودگی
تولی پیر روڈ پر حفاظتی دیواروں کی عدم تعمیر، حادثات کا خدشہ بڑھ گیا

تولی پیر روڈ پر حفاظتی دیواروں کی کمی، سیاحوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

تولی پیر روڈ پر حفاظتی دیواروں کی عدم موجودگی

حویلی کہوٹہ (زاہد محمود - سٹی رپورٹر)

لسڈنہ تولی پیر روڈ پر حفاظتی اقدامات کی عدم موجودگی باعث تشویش بن چکی ہے۔ شاہراہ تولی پیر پر شولڈر، نالی اور حفاظتی دیواریں تاحال تعمیر نہیں ہو سکیں، جس کے باعث کسی بڑے حادثے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

یہ شاہراہ سابق قائمقام وزیر اعظم مرحوم چوہدری محمد عزیز کی کوششوں سے تعمیر ہونا شروع ہوئی تھی، مگر ابھی تک مکمل نہ ہو سکی۔

سیاحتی اہمیت کی حامل یہ شاہراہ سیاحوں کو تولی پیر کے حسین نظارے دیکھنے کے لیے آسان رسائی فراہم کرتی ہے، مگر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے اب یہ سڑک خطرناک بنتی جا رہی ہے۔

اہل علاقہ اور سیاحوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شولڈر، نالیاں اور حفاظتی دیواریں تعمیر کی جائیں تاکہ انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post