راولپنڈی: سٹی ٹریفک پولیس اہلکار نے کمسن بچے کی جان بچا کر انسانیت کی مثال قائم کر دی

رپورٹر(بیوروچیف روزنامہ خوبیاں عبدالشکور لدھوی)
"جس نے ایک انسان کی جان بچائی، گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا" – القرآن
پیرودھائی سیکٹر، روڈ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک کمسن بچہ شدید زخمی ہوا اور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع پر سٹی ٹریفک پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی۔
پولیس ٹیم نے نہ صرف بچے کو فوری طور پر بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا بلکہ والدین سے بھی فوری رابطہ کیا اور علاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کی۔
زخمی بچے کو شدید خون کی کمی کا سامنا تھا۔ ایسے میں سٹی ٹریفک پولیس کے فرض شناس اہلکار محمد حسن ندیم نے خون کا عطیہ دے کر انسانیت اور اپنے فرض شناسی کی عظیم مثال قائم کی۔
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے افسر کے اس عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ "ایسے جوان سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا قابل فخر سرمایہ ہیں۔"
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نہ صرف قانون کی نگہبان ہے بلکہ عوام کی خدمت اور جان بچانے والی محافظ فورس بھی ہے۔