کہوٹہ شہر میں سیلابی صورتحال کی روک تھام کے لیے قائمہ کمیٹی کا دورہ

کہوٹہ شہر میں نالیوں کی صفائی کے لیے قائمہ کمیٹی کا دورہ
کہوٹہ شہر میں سیلابی صورتحال کی روک تھام کے لیے قائمہ کمیٹی کا دورہ

کہوٹہ شہر میں سیلابی صورتحال کی روک تھام کے لیے قائمہ کمیٹی کا اہم دورہ

کہوٹہ شہر میں نالیوں کی صفائی کے لیے قائمہ کمیٹی کا دورہ

حویلی کہوٹہ (سٹی رپورٹر زاہد محمود – روزنامہ خوبیاں)

حویلی کہوٹہ میں حالیہ بارش کے بعد بند نالیوں اور کلوٹس کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی جس پر قابو پانے کے لیے قائمہ کمیٹی نے عملی اقدامات کا آغاز کیا۔

کمیٹی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں نالیوں کی کشادگی، کلوٹس کی ڈی سِلٹنگ اور نکاسی آب کے مؤثر انتظامات کی نشان دہی کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ کمیٹی کی نگرانی میں نالیوں کی صفائی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا تاکہ بارشی پانی کی روانی ممکن ہو سکے۔

قائمہ کمیٹی میں شامل شخصیات میں اسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد راجہ ایاز احمد نثار، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سردار فاروق، چئیرمن بلدیہ شیخ عارف، ایس ڈی او شاہرات خورشید میر اور اسسٹنٹ DDMA ظہیر خان شامل ہیں۔

کمیٹی کا مقصد آئندہ ممکنہ طغیانی اور شہری مسائل کی روک تھام کے لیے قابلِ عمل تجاویز مرتب کرنا اور فوری حل کو یقینی بنانا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post