گوجرخان: 7 سالہ شفق کے قتل کا ملزم گرفتار، فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
گوجرخان (بیوروچیف روزنامہ خوبیاں ڈاکٹر عبدالشکور لدھوی) — مندرہ کے علاقے 5 مرلہ سکیم میں سات سالہ معصوم بچی شفق کے ساتھ زیادتی اور قتل کے لرزہ خیز واقعے نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایس ایچ او مہر گل خان لودھی اور اے ایس پی سید دانیال حسن کی قیادت میں پولیس ٹیم نے 24 گھنٹوں کے اندر اصل ملزم سنیل کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ مرید پھاٹک کے قریب ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ اس فائرنگ کے دوران اصل ملزم سنیل شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
سماجی حلقوں نے پولیس کی اس بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد ایس ایچ او مہر گل خان لودھی اور اے ایس پی سید دانیال حسن نے تمام پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کیا اور چند گھنٹوں میں اصل مجرم تک پہنچ کر انصاف کے تقاضے پورے کیے۔
پڑھیں: بلدیہ گوجرخان کی کارروائی، سائن بورڈ نہ لگانے پر دکانیں سیل
مزید تفصیلات کے لیے پنجاب پولیس کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں