ارائیں قومی کنونشن لاہور: پاکستان کی ترقی و یکجہتی میں برادری کا کلیدی کردار
خوشاب (رپورٹ: رانا عمیر نور) لاہور میں ہونے والے ارائیں قومی کنونشن میں برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مقررین نے قومی یکجہتی، استحکام اور پاکستان کی ترقی کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
کنونشن سے سابق گورنر پنجاب میاں اظہر، سپریم بار کے صدر میاں محمد رؤف، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل غلام مصطفی، معروف تجزیہ کار حسن نثار، اور مرکزی صدر انجمن ارائیاں پاکستان میاں سعید ڈیرے والا نے خطاب کیا۔
ضلع خوشاب سے مہر محمد انور ایڈووکیٹ اور مہر محمد اقبال خرادیہ کی قیادت میں ارائیں برادری کے وفد نے شرکت کی، جنہیں لاہور آمد پر پرتپاک استقبال دیا گیا۔
میاں سعید ڈیرے والا نے کہا کہ "ہم انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، ہم کسی کے خلاف نہیں، ہمارا مقصد صرف پاکستان کی بہتری اور ترقی ہے۔"
مقررین نے کہا کہ ارائیں برادری کا ہر فرد ملک کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، اور یہ کارواں ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔
مزید خبریں روزنامہ خوبیاں پر بھی ملاحظہ فرمائیں۔ اسی طرح ارائیں برادری کی تاریخ سے متعلق تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں۔