بلدیہ گوجرخان نے دکانوں پر سائن بورڈز نہ لگانے پر متعدد دکانوں کو سیل کر دیا۔

گوجرخان: سائن بورڈ نہ لگانے پر درجنوں دکانیں سیل

گوجرخان: سائن بورڈ نہ لگانے پر درجنوں دکانیں سیل

گوجرخان (بیوروچیف روزنامہ خوبیاں ڈاکٹر عبدالشکور لدھوی) — بلدیہ گوجرخان نے سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی پر ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے درجنوں دکانوں کو سیل کر دیا۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنی دکانوں پر سفید اور سبز رنگ کے سائن بورڈز لازمی آویزاں کریں، مگر متعدد دکانداروں کی جانب سے عدم تعاون پر کارروائی کی گئی۔

بلدیہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کیا گیا ہے، تاکہ شہر میں ایک جیسا اور منظم کاروباری ماحول قائم کیا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ کسی بھی دکان پر بورڈ کی عدم تنصیب پر کارروائی مزید سخت کی جائے گی۔

حکام نے مزید کہا کہ قانون کی پاسداری ہر ذمے دار شہری کا فرض ہے، اور حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد میں عوامی تعاون انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ ہدایات پر عمل کریں تاکہ کاروباری سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکیں۔

پڑھیں: اٹک میں پولیو مہم کا افتتاح، ڈی سی اٹک کی اپیل

تفصیلات کے لیے حکومت پنجاب کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں

Post a Comment

Previous Post Next Post