گلیانہ گوجرخان میں شدید گرمی کے دوران غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

گوجرخان (سٹی رپورٹر روزنامہ خوبیاں عبدالشکور) گوجرخان گلیانہ میں شدید گرمی کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کو پریشان کر دیا۔ رات کے اوقات میں بجلی کی مکمل بندش کے باعث بچے اور بزرگ شدید گرمی میں تڑپتے رہے۔
گلیانہ کے مختلف علاقوں بشمول چھینہ سسرال، چک راجگان، رانی کوٹ، کبیل، موہڑہ نوری، بردیانہ، ڈھوک گوہر علی شاہ، نڑالئ، میانہ موڑہ، کالس راجگان اور ڈھوک شمس میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
عوامی شکایات کے مطابق بجلی کی بندش کی وجہ سے گھروں اور مساجد میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، جبکہ مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ واپڈا حکام کی طرف سے کوئی متبادل بندوبست نہیں کیا گیا۔