"گوجرخان: منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی، چرس برآمد"

گوجرخان: پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، چرس برآمد

گوجرخان: منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں، چرس برآمد

رپورٹ: سٹی رپورٹر روزنامہ خوبیاں، عبدالشکور

سی پی او راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر اے ایس پی و ایس ڈی پی او سرکل گوجرخان سید دانیال حسن کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے مختلف علاقوں سے بڑی مقدار میں چرس برآمد کر لی ہے۔

تھانہ گوجرخان کی چوکی قاضیاں کے انچارج زاہد محمود SI نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عباس سکنہ ڈھوک جنگی، جبر سے 1520 گرام چرس برآمد کی۔ جبکہ تھانہ مندرہ پولیس نے ملزم ظفر علی ولد سکنہ گوجری، مندرہ سے 1070 گرام چرس برآمد کی۔

ان کارروائیوں پر ایس پی صدر نبیل کھوکر نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف یہ سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچایا جا سکے۔

عوامی حلقوں نے پولیس کی ان کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اسی جوش و جذبے سے منشیات کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post