چینی کی قیمت میں 38 روپے اضافہ، نئی قیمتیں جاری

چینی کی قیمت میں 38 روپے اضافہ، نئی قیمتیں جاری

گوجرخان: چینی کی قیمت میں 38 روپے اضافہ، نئی سرکاری قیمتیں جاری

رپورٹ: سٹی رپورٹر روزنامہ خوبیاں، عبدالشکور لدھوی

چینی کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، گوجرخان سمیت ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، چینی کی فی کلو ہول سیل قیمت کو 122 روپے سے بڑھا کر 160 روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ریٹیل قیمت میں بھی نمایاں اضافہ کرتے ہوئے 125 روپے سے بڑھا کر 163 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ملک بھر میں اب یہی قیمتیں لاگو ہوں گی۔

مہنگائی کی حالیہ لہر میں چینی کی قیمتوں میں یہ اضافہ عوام کے لیے ایک اور بڑا جھٹکا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ روزمرہ اشیاء کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

چینی کی قیمتوں میں اس اچانک اضافے نے عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، جبکہ چھوٹے دکانداروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ ان کے کاروبار کو بھی متاثر کر رہا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post