"سندھی ھاری تحریک کے رہنما جاکھرو نوھانی کا چولستان کینال پر احتجاجی دورہ"

بدین: جاکھرو نوھانی کا چولستان کینال پر دورہ، ایف ڈبلیو او کے رویے پر سخت احتجاج

بدین: جاکھرو نوھانی کا چولستان کینال پر دورہ، ایف ڈبلیو او کے رویے پر سخت احتجاج

رپورٹ: محمد ایوب شیخ

سندھی ھاری تحریک کے رہنما اور ضلع بدین کے صدر جاکھرو نوھانی چولستان کینال کے جاری منصوبے کا وزٹ کرنے پنجاب اسپارٹ پہنچے، جہاں انہوں نے نہ صرف کینال کی تعمیر کا جائزہ لیا بلکہ وہاں ایف ڈبلیو او کی جانب سے بنائے گئے فارموں کو بھی دیکھا جہاں مختلف فصلیں اگائی گئی تھیں۔

جاکھرو نوھانی نے وہاں کی صورتحال کی تازہ ویڈیوز بنائیں، تاہم کمپنی کے ملازمین نے انہیں ویڈیوز بنانے سے روکا، ان کا موبائل چھین کر ویڈیوز زبردستی ڈیلیٹ کروائیں۔ اس رویے پر جاکھرو نوھانی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ سندھ کے وسائل کو زبردستی ہتھیانا چاہتے ہیں اور ایسی ڈکٹیٹرشپ مسلط کر رہے ہیں جو ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے کسان بھی سندھ کے کسانوں کی طرح ان کمپنیوں کے ظلم کا شکار ہیں، اور اگر یہ کینال مکمل ہو گئی تو پنجاب کے نچلے علاقوں کے ہاری بھی پانی سے محروم رہ جائیں گے۔

جاکھرو نوھانی نے واضح کیا کہ جن زمینداروں کا دعویٰ ہے کہ وہ اس منصوبے کے خلاف ہیں، وہ دراصل ڈرامہ بازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی مکاری اب عوام پر نہیں چلے گی۔ ملک کے تمام شہری ایک خاندان کی مانند ہیں اور سب کو برابری کے ساتھ لے کر چلنا چاہیے تاکہ امن، بھائی چارے، اور محبت کی فضا قائم ہو۔

Post a Comment

Previous Post Next Post