اوکاڑہ میں ڈاکٹر سید ذوہیب حسین بخاری کی دعوتِ ولیمہ، معزز شخصیات کی بھرپور شرکت

اوکاڑہ میں ڈاکٹر ذوہیب حسین بخاری کی دعوتِ ولیمہ، اہم شخصیات کی شرکت

اوکاڑہ میں ڈاکٹر سید ذوہیب حسین بخاری کی دعوتِ ولیمہ، معزز شخصیات کی بھرپور شرکت

رپورٹ: ارشد جاوید، ڈپٹی بیورو چیف
مقام: اوکاڑہ

اوکاڑہ کے ممتاز سماجی و سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے سابق کونسلر سید ضیاء عباس شاہ کے بھتیجے، اور سید فرحت حسین شاہ کے صاحبزادے ڈاکٹر سید ذوہیب حسین بخاری کی دعوت ولیمہ کی پُروقار تقریب جی ٹی روڈ پر واقع ایک مقامی مارکی میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں سیاسی، سماجی، صحافتی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والوں میں نمایاں شخصیات میں شامل تھے:

  • رکن قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج
  • مرکزی رہنما جے یو آئی سید احسان الحق گیلانی
  • ضلعی رہنما سید شمس الحق گیلانی
  • سیکرٹری جنرل ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان عابد حسین مغل
  • صدر سٹی پریس کلب اوکاڑہ (رجسٹرڈ) عباس علی جٹ
  • رہنما پاکستان تحریک انصاف مہر عبدالستار
  • چوہدری سلیم صادق
  • امیدوار صوبائی اسمبلی راؤ عبدالرحمن
  • جوائنٹ سیکرٹری گوگیرہ پریس کلب سید فخر عباس شاہ
  • سماجی رہنما عزیر محمود خاں

تقریب نہایت خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں مہمانوں کی پرتکلف تواضع کی گئی۔ شرکاء نے دولہا کے لیے نیک خواہشات اور دعاوں کا اظہار کیا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post