علی پور: تھانہ کندائی پولیس کی بڑی کارروائی، ناجائز اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار
رپورٹ: بابر علی گوپانگ، پریس رپورٹر
مقام: علی پور
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی ہدایات پر تھانہ کندائی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر رکھا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ کندائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دوران تلاشی ملزم کے قبضے سے 01 عدد پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر لی گئیں۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات تھانہ میں بند کر دیا ہے۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کندائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ:
"جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے مظفرگڑھ پولیس ہر وقت الرٹ ہے۔"
تھانہ کندائی پولیس کی یہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ مظفرگڑھ پولیس جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لیے سرگرم عمل ہے۔