جامعہ مدرسہ عربیہ تقویم الحق کی مسجد کی توسیع کا افتتاح

میاں چنوں: جامعہ مدرسہ عربیہ تقویم الحق کی مسجد کی توسیع کا افتتاح

میاں چنوں: جامعہ مدرسہ عربیہ تقویم الحق کی مسجد کی توسیع کا افتتاح

میاں چنوں (سٹی رپورٹر: عظمت اللہ غوری)

جامعہ مدرسہ عربیہ تقویم الحق 110/15ایل کی مسجد کی توسیع کا افتتاح کل مورخہ 15 اپریل 2025 کو باقاعدہ طور پر انجام پایا۔ اس بابرکت تقریب میں مقامی علماء کرام، مسجد کمیٹی کے ممبران اور جامعہ کے طلباء نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں جامعہ کے مدرس قاری محمد سیف اللہ صاحب، جامع مسجد عمر فاروق کے امام و خطیب مولانا محمد سلیم صاحب، جامع مسجد ابوبکر کے امام و خطیب مولانا محمد سجاد صاحب، حافظ عبدالوہاب آرائیں سمیت دیگر معززین نے خصوصی شرکت فرمائی۔

جامعہ مسجد کی کمیٹی کے ممبران میں شاہ سوار طور، صبح صادق طور، حاجی محمد عنایت اللہ طور، عبدالجبار طور، عبداللہ مئیو، عبدالحفیظ میئو، عبداالسبحان مئیو اور اسد میئو شامل تھے جنہوں نے بھرپور انتظامات کے ذریعے تقریب کو کامیاب بنایا۔

جامعہ کے طلباء کرام کی بھی بڑی تعداد اس روح پرور موقع پر موجود رہی۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس کار خیر کو بخیروعافیت منزل مقصود تک پہنچائے۔ آمین

Post a Comment

Previous Post Next Post