گوجرخان: بیسٹ کالج کے سامنے موٹر سائیکل حادثہ، لالا جاں بحق
گوجرخان (سٹی رپورٹر روزنامہ خوبیاں عبدالشکور)
گوجرخان میں بیسٹ کالج کے سامنے پیش آنے والے موٹرسائیکل حادثے میں لالا کے نام سے مشہور شخص شدید زخمی ہوا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
متوفی ایک یاماہا موٹرسائیکل پر سوار تھا اور کافی عرصے سے مختلف ہوٹلوں پر کام کر رہا تھا۔ ابتدا میں انہوں نے شاہ مدینہ ہوٹل پر خدمات انجام دیں اور حالیہ دنوں میں تاج ہوٹل کے سامنے واقع لکھنی ہوٹل پر کام کرتے تھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور دوست احباب جائے وقوعہ پر پہنچے اور شدید غم و افسوس کا اظہار کیا۔ لالا کے انتقال سے ہوٹل انڈسٹری میں کام کرنے والے ساتھیوں اور مقامی افراد میں سوگ کی فضا پھیل گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ذمہ دار عناصر کی شناخت کی جا سکے۔