"گوجرخان: کاہلی کھنگر روڈ پر جیپ کے حادثے میں 4 سالہ بچی جاں بحق"

گوجرخان: کاہلی کھنگر روڈ پر حادثہ، 4 سالہ بچی جاں بحق

گوجرخان: کاہلی کھنگر روڈ پر افسوسناک حادثہ، 4 سالہ بچی جاں بحق

گوجرخان (سٹی رپورٹر روزنامہ خوبیاں عبدالشکور)

گوجرخان کے علاقے کاہلی کھنگر روڈ پر دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک لال رنگ کی جیپ نے 4 سالہ مقدس نامی بچی کو کچل کر جان لے لی اور گلیانہ کی جانب فرار ہو گئی۔

بچی کے ورثاء کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے جو روڈ کی تعمیر کے لیے مزدوری کے سلسلے میں گوجرخان آئے ہوئے تھے۔ حادثے کے بعد علاقہ میں کہرام مچ گیا اور بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق جیپ کی ڈرائیور ایک خاتون تھی اور گاڑی کے پیچھے ایک بڑا ٹائر نصب تھا، جس سے متاثرہ خاندان کی شناخت میں مدد مل سکتی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور متاثرہ خاندان موقع پر پہنچے اور غم و غصے کا اظہار کیا۔

شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جیپ اور خاتون ڈرائیور کی فوری شناخت کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ معصوم بچی کے ساتھ انصاف کیا جا سکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post