ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

اٹک میں پولیو مہم کا افتتاح، ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا نے بچوں کو پلائے قطرے اٹک (شاہد محمود) ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس سلسلے میں مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک میں منعقد ہوئی، جہاں ڈی سی اٹک نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔
اشتہار
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر والدین سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ان کے بچے عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رہ سکیں۔ مہم 21 اپریل سے شروع ہو کر 25 اپریل تک جاری رہے گی، جس میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو جیسے مہلک مرض سے نجات صرف اس وقت ممکن ہے جب ہر بچہ قطرے پئے گا۔ اس لیے ہر والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو محفوظ بنائیں۔
مزید پڑھیں:
پنجاب میں صحت کی سہولیات میں بہتری انسداد پولیو پروگرام کی اہمیت
اختتامی اشتہار

Post a Comment

Previous Post Next Post