پریس کلب بدین کی مسلسل نشاندہی کے بعد بدین پولیس نے مؤثر ایکشن لیا۔

بدین: BISP ڈیوائس مافیا کے خلاف کارروائی، تین افراد گرفتار

بدین: BISP کی رقوم میں کٹوتی کرنے والی ڈیوائس مافیا کے خلاف کارروائی

بدین (رپورٹ: محمد ایوب شیخ)

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت مستحق خواتین کو دی جانے والی مالی امداد میں غیر قانونی کٹوتی کا انکشاف ہونے کے بعد بدین انتظامیہ نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ نیشنل پریس کلب بدین کی مسلسل نشاندہی کے بعد بدین پولیس نے مؤثر ایکشن لیا۔

گزشتہ روز ایس ایچ او بدین انور لغاری نے ڈیوائس مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین افراد — بابو راہمون، دودو پٹھان، اجیت — کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا۔

شہری حلقوں اور متاثرہ خواتین نے شکایت کی ہے کہ بدین کے مختلف BISP سینٹروں پر اب بھی کٹوتیوں کا سلسلہ جاری ہے، اور مافیا کے باقی ماندہ افراد آزادانہ طور پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خواتین سے 2 سے 3 ہزار روپے تک کی کٹوتی کی جا رہی ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں اور غریب خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مستقل بنیادوں پر سخت اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں کوئی اس قسم کی ناانصافی کا شکار نہ ہو۔

Post a Comment

Previous Post Next Post