اوکاڑہ ایگری ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد
اوکاڑہ (ارشد جاوید، ڈپٹی بیورو چیف)
اوکاڑہ ایگری ایسوسی ایشن کے نئے منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی پُروقار تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں تحصیل اوکاڑہ اور تحصیل رینالہ خورد سے تعلق رکھنے والے ایگری سیلز کے شعبہ سے منسلک سیلز آفیسرز نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا، جس کے بعد سرپرست اعلیٰ اشرف عابد چوہدری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ رائے محمد اکبر تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرکاری و نجی ادارے مل کر کسانوں کی رہنمائی کریں تاکہ پاکستان کی زراعت کو ترقی دی جا سکے۔
نئی کابینہ سے ڈیلر ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے صدر راؤ محمد فیصل نے حلف لیا۔ اس موقع پر نئے منتخب صدر خرم شہزاد نے کہا کہ ہم سب مل کر سیلز سے وابستہ افراد کے مسائل حل کریں گے۔
تقریب کی میزبانی کے فرائض نئے منتخب جنرل سیکرٹری مشتاق فریدی نے ادا کیے، جبکہ آخر میں تمام شرکاء کی تواضع پرتکلف ظہرانے سے کی گئی۔