پیپلز پارٹی کے راہنما ملک عادل محمود کا محرم خان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
رپورٹ: شاہد محمود
مقام: اٹک
پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما ملک عادل محمود نے محرم خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔
ملک عادل محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم محرم خان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور ان کے غم کو اپنا غم سمجھتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے راہنما نے مزید کہا کہ محرم خان ایک نیک سیرت شخصیت تھے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔