خوشاب: سپورٹس گالا کی شاندار اختتامی تقریب - "کھیلے گا پنجاب تو آگے بڑھے گا پنجاب"

خوشاب (رپورٹ: رانا عمیر نور - روزنامہ خوبیاں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "کھیلے گا پنجاب تو آگے بڑھے گا پنجاب" اور صوبائی وزیر کھیل و محنت ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایات پر ورکرز ویلفیئر گرلز سکول جوہر آباد میں سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب سادہ مگر باوقار انداز میں منائی گئی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر خوشاب جناب حافظ خرم شہزاد تھے جنہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

سکول کی پرنسپل محترمہ امینہ ناجیہ نے سرگودھا بورڈ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے 100 فیصد نتائج دینے والی اساتذہ کو شیلڈز اور انعامات سے نوازا۔

ایوننگ شفٹ کے پرنسپل ملک محمد ممتاز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ کھیلوں سے قیادت، اجتماعی احساس، اور کردار سازی میں بہتری آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوہر آباد کی طالبات کی کامیابیاں - مکمل رپورٹ

مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کریں: پاکستان سپورٹس بورڈ

Post a Comment

Previous Post Next Post