کلارک آباد: عرفان پبلک ہائی سکول میں یوتھ فیسٹیول، بچوں کو ریسکیو اسکاؤٹ ٹریننگ، سرٹیفکیٹس تقسیم

کلارک آباد: عرفان پبلک ہائی سکول میں یوتھ فیسٹیول، بچوں کو ریسکیو ٹریننگ

کلارک آباد: عرفان پبلک ہائی سکول میں یوتھ فیسٹیول، بچوں کو ریسکیو اسکاؤٹ ٹریننگ، سرٹیفکیٹس تقسیم

رپورٹ: نمائندہ خصوصی

کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاؤں کلارک آباد میں واقع عرفان پبلک ہائی سکول میں ایک شاندار یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے آرگنائزر شعور سرفراز جٹ، ضلعی چیئرمین برائے اقلیتی امور، قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق پاکستان، حکومت پنجاب تھے۔

یوتھ فیسٹیول میں بچوں نے ریسکیو اسکاؤٹ ٹریننگ حاصل کی۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 کے اسٹیشن انچارج ساجد صاحب اور زاہد صاحب نے خصوصی شرکت کی جبکہ مہمان خصوصی میں تحصیل صدر شکیل چمن سہوترا، شمعون جاوید اقبال (ضلعی سینئر وائس چیئرمین برائے اقلیتی امور)، راشد ظہیر (سوشل ایکٹویسٹ) شامل تھے۔

تقریب میں بچوں نے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا، اور ٹریننگ مکمل کرنے والے بچوں میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ:

"بچوں میں جذبہ خدمت اور انسانیت کی فلاح کے لیے شعور اجاگر ہو رہا ہے۔ عرفان پبلک ہائی سکول غریب اور نادار بچوں کو مفت تعلیم فراہم کر رہا ہے۔"

شعور سرفراز اور شمعون جاوید اقبال نے اپنے مشن کو دہرایا کہ ان کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ بچے تعلیم حاصل کریں تاکہ پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہو۔

Post a Comment

Previous Post Next Post