گوجرخان کے تمام شادی ہالز کا کوک، پیپسی اور نیسلے پانی کا مکمل بائیکاٹ – ٹینٹ اینڈ کیٹرنگ یونین کا بڑا اعلان

گوجرخان کے شادی ہالز نے کوک، پیپسی اور نیسلے پانی کا بائیکاٹ کر دیا

گوجرخان کے شادی ہالز نے کوک، پیپسی اور نیسلے پانی کا بائیکاٹ کر دیا

گوجرخان (سٹی رپورٹر، روزنامہ خوبیاں – عبدالشکور لدھوی) گوجرخان میں شادی بیاہ کی تقریبات میں استعمال ہونے والی معروف مشروبات کمپنیوں کوک، پیپسی اور نیسلے پانی کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

یہ اعلان ٹینٹ اینڈ کیٹرنگ یونین کی جانب سے کیا گیا ہے، جسے شہر کے تمام شادی ہالز نے متفقہ طور پر قبول کیا ہے۔

تائید اور حمایت:

اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کے صدر راجہ جواد، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مرزا تیمور وارثی، نائب صدر عظمت شاہ، اور سکھو روڈ کے صدر بابر جنجوعہ نثار عطاری بھی موجود تھے۔

انہوں نے شادی ہالز ایسوسی ایشن اور ٹینٹ اینڈ کیٹرنگ یونین کے اس فیصلے کی مکمل حمایت کی اور کہا کہ اب تقریبات میں ان اشیاء کا استعمال بند کر دیا جائے گا۔

فیصلے کی وجوہات:

یونین کے صدر نے کہا کہ یہ اقدام قومی سطح پر جاری شعوری بائیکاٹ کی حمایت میں اٹھایا گیا ہے، اور تمام تاجر برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی اس بائیکاٹ میں شامل ہو کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

یہ اقدام عوامی شعور اجاگر کرنے اور ملکی مفاد میں خود انحصاری کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post