مہوش قتل کیس: تین روزہ ریمانڈ مکمل، پولیس نے عدالت سے مزید ریمانڈ حاصل کر لیا

مہوش قتل کیس: تین روزہ ریمانڈ مکمل، پولیس نے عدالت سے مزید ریمانڈ حاصل کر لیا

مہوش قتل کیس: تین روزہ ریمانڈ مکمل، پولیس نے عدالت سے مزید ریمانڈ حاصل کر لیا

میرپورخاص (بیوروچیف: سید شاہزیب شاہ) — مہوش قتل کیس میں پیش رفت جاری ہے۔ میرپورخاص سینٹرل جیل میں بند ملزمان کو تین دن کا پولیس ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ستلائٹ ٹاؤن پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے ملزمان کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے مزید گیارہ دن کے پولیس ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد مزید تین دن کا ریمانڈ منظور کر لیا۔

انویسٹیگیشن کی پیشرفت پر ڈی ایس پی کی گفتگو

اس حوالے سے کیس کے تفتیشی افسر ڈی ایس پی سٹلائٹ ٹاؤن اسلم جاگیرانی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس تفتیش کو ہر ممکن پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھا رہی ہے اور کیس کے تمام پہلوؤں پر گہرائی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کی جانب سے دیا گیا مزید ریمانڈ تفتیش کے عمل کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔ پولیس اس کیس میں انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

عوامی ردعمل اور قانونی تقاضے

یہ کیس میرپورخاص میں سوشل میڈیا سمیت عوامی حلقوں میں بھی خاصی توجہ حاصل کر چکا ہے۔ عوام کی جانب سے صاف و شفاف تحقیقات اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post