گجر خان میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑی پیش رفت – عوام کی مشروط حمایت

گجر خان میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑی پیش رفت – عوام کی مشروط حمایت

گجر خان میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑی پیش رفت – عوام کی مشروط حمایت

بیورو چیف روزنامہ خوبیاں پاکستان، گجرخان (افراز احمد) – گورنمنٹ پنجاب کی ہدایات اور بلدیہ گجر خان کی مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں شہر میں غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کی سمت واضح پیش رفت دیکھنے کو مل رہی ہے۔

عوام کا پیغام: "ہم ساتھ ہیں، لیکن قانون کے ساتھ"

شہر کے باشعور شہریوں نے بلدیہ کی کوششوں کو سراہا ہے لیکن واضح پیغام بھی دیا ہے:

"کوئی بھی کام گورنمنٹ کے قانون کے مطابق کریں، نہ کہ ذاتی طاقت اور دھونس کے ساتھ۔ ہم انصاف، ترتیب اور صفائی چاہتے ہیں – نہ کہ بدماشی۔"

قانون کے دائرے میں کارروائی کا مطالبہ

عوام کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں ضرور کی جائیں، لیکن مکمل قانون، اصول اور اخلاقی طریقے سے، تاکہ نہ کسی کے ساتھ زیادتی ہو اور نہ کسی کو بلاوجہ رعایت ملے۔

شہریوں نے بلدیہ ٹیم سے اپیل کی ہے کہ قانون کے مطابق ہر قدم اٹھایا جائے اور ہر شہری کو برابری کی بنیاد پر ڈیل کیا جائے۔

گجر خان تجاوزات کے خلاف مہم

اہم نکات

  • پنجاب حکومت کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن۔
  • عوام کی مشروط حمایت – صرف قانون کے مطابق کارروائی۔
  • ہر شہری کو برابر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ۔

مزید علاقائی خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post