معروف بینکر اور سماجی شخصیت عمران بٹ کی نماز جنازہ ادا، ہر آنکھ اشکبار
گوجرخان (سٹی رپورٹر روزنامہ خوبیاں محمد آیان مغل)
گوجرخان کی معروف بینکر اور ڈاکٹر ضمیر حسین بٹ کے بھتیجے محمد عمران بٹ کو گزشتہ روز شبیر آئل ملز، حبیب کنیال کے قریب سپرد خاک کر دیا گیا۔
💔 جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے افراد کی شرکت
نماز جنازہ مرحوم کے ماموں ڈاکٹر قدوس بٹ نے پڑھائی جس میں ڈاکٹرز، وکلاء، بینکرز، صحافیوں، سیاسی و سماجی رہنما، اساتذہ، تاجر اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
🇬🇧 برطانیہ میں انتقال، میت پاکستان لائی گئی
اطلاعات کے مطابق عمران بٹ چند روز قبل برطانیہ پہنچے تھے، جہاں اگلے ہی دن انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ دو روز قبل ان کی نماز جنازہ برطانیہ میں بھی ادا کی گئی۔ بعد ازاں میت کو پاکستان منتقل کیا گیا۔
ان کی تدفین ان کے آبائی قبرستان میں عمل میں آئی۔ اس موقع پر فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کلر سیداں کے عبدالہادی نے ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
Labels: عمران بٹ, نماز جنازہ, گوجرخان خبریں, بینکر انتقال, جنازہ, حبیب کنیال