رانا اکرم نے تدریسی خدمت کے 40 سال مکمل کر کے باعزت ریٹائرمنٹ لے لی

اوکاڑہ: معروف استاد رانا اکرم 40 سالہ خدمات کے بعد ریٹائر ہو گئے

اوکاڑہ: معروف استاد رانا اکرم 40 سالہ خدمات کے بعد ریٹائر ہو گئے

اوکاڑہ (ارشد جاوید ڈپٹی بیورو چیف) — اوکاڑہ کے نامور اور فرض شناس ایس ایس ٹی ٹیچر رانا اکرم اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نیو کیمپس سے ریٹائر ہو گئے۔

رانا اکرم نے 12 اپریل 1985 کو بطور ٹیچر اپنی سرکاری ملازمت کا آغاز کیا۔ چالیس سالہ شاندار سروس کے دوران انہوں نے ضلع اوکاڑہ کے مختلف اسکولوں میں تعلیمی خدمات انجام دیں۔

محنتی، بااخلاق اور قائدانہ صلاحیتوں کے مالک استاد

رانا اکرم نہ صرف ایک قابل اور محنتی استاد تھے بلکہ اساتذہ کے حقوق کے لیے ہر اول دستہ بھی تھے۔ انہوں نے کبھی بھی اساتذہ کے مفاد کے خلاف سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان کے شاگرد آج مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

ریٹائرمنٹ کے موقع پر پر وقار تقریب

11 اپریل 2025 کو اسکول کے ہیڈ ماسٹر امتیاز علی میاں نے ان کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا، جس میں نیو کیمپس اسکول کے تمام اساتذہ، رانا اکرم کی فیملی، عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی۔

تقریب کے آخر میں رانا اکرم کو پھولوں اور تحائف سے نوازا گیا۔ شرکاء نے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ الوداع

رانا اکرم کو اسکول سے گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا، جہاں پرتکلف لنچ کا اہتمام کیا گیا۔

رات گئے تک مبارکبادوں کا سلسلہ جاری رہا

ان کی رہائش گاہ پر سیاسی، سماجی، صحافتی اور وکلا برادری سمیت راجپوت ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے عہدیداروں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ تمام مہمانوں نے انہیں ریٹائرمنٹ پر مبارکباد دی اور ان کی طویل تعلیمی خدمات کو سراہا۔

اللہ تعالیٰ رانا اکرم کو صحت، خوشیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین!

Post a Comment

Previous Post Next Post